نعمان اعجاز نے ستارۂ امتیاز حاصل کرنے والوں پر طنز کردیا؟

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکارہ نعمان اعجاز نے کیا ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں پر طنز کردیا؟ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر سینئر اداکار نعمان اعجاز نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جن جن کو ستارہ […]

 0  3
نعمان اعجاز نے ستارۂ امتیاز حاصل کرنے والوں پر طنز کردیا؟

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکارہ نعمان اعجاز نے کیا ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں پر طنز کردیا؟

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر سینئر اداکار نعمان اعجاز نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جن جن کو ستارہ امتیاز ملا ان سب دوستوں کو بہت بہت مبارک۔۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ان کو ایوارڈز دینے والے کو بھی ستارہ جرأت ملنا چاہیے۔‘ پاکستان زندہ باد۔‘

نعمان اعجاز نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ پاکستان کے چمکدار ستارہ ہیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں اداکارہ سجل علی، گلوکار راحت فتح علی خان، جگن کاظم ودیگر بھی شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow