سلمان خان اور سنجے دت کے مداحوں کے لیے خوشخبری

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور سلمان خان کے لیے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اداکار 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان اور سنجے دت نے آخری مرتبہ فلم ’سن آف سردار‘ میں دکھائی دیے تھے جہاں سنجے دت نے مرکزی […]

 0  2
سلمان خان اور سنجے دت کے مداحوں کے لیے خوشخبری

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور سلمان خان کے لیے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اداکار 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان اور سنجے دت نے آخری مرتبہ فلم ’سن آف سردار‘ میں دکھائی دیے تھے جہاں سنجے دت نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ دبنگ خان ایک گانے میں شامل تھے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور سنجے دت ایک ساتھ ایک گانے میں نظر آئیں گے۔

گانا گلوکار اے پی ڈھلون کی میوزک ویڈیو میں شامل ہے جس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے فارم ہاؤس میں پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے اداکار اور گلوکار کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت اس سے قبل فلم ’ساجن‘ اور ’چل میرے بھائی‘۔ ’یہ ہے جلوہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت رئیلٹی شو بگ باس سیزن فائیو کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow