مس یونیورس پاکستان کا تاج کس کے سر سجا؟
مالدیپ میں مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ اداکارہ نور زرمینہ نے جیت لیا۔ دبئی کی ایک کمپنی کی جانب سے مس یونیورس پاکستان مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا تاج اداکارہ نور زرمینہ کے سر سج کیا اب وہ نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ مس یونیورس پاکستان منتخب […]
مالدیپ میں مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ اداکارہ نور زرمینہ نے جیت لیا۔
دبئی کی ایک کمپنی کی جانب سے مس یونیورس پاکستان مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا تاج اداکارہ نور زرمینہ کے سر سج کیا اب وہ نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی 29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
اداکارہ نے بیالوجی اور بزنس کی تعلیم حاصل کی ہے اور لندن میں وینچر کیپٹل انویسٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔
نئی مس یونیورس پاکستان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں عاجزی اور اعتماد میں توازن برقرار رکھنا سب سے بہتر ہے کیونکہ آپ ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا سیکھتے ہیں، یہ مقابلہ انفرادی مسابقتی مقابلہ حسن کے مقابلے کے بجائے ٹیم کے کھیل کی طرح محسوس ہوتا ہے۔‘
واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں نمرہ جیکب فرسٹ رنر اپ رہیں۔ دیگر فائنلسٹس میں کیرن پنٹو، انزیلہ عباسی، حور مہاویرا اور زینب رضا شامل ہیں۔
انہوں نے گذشتہ سال نومبر میں ایل سلواڈور میں مس یونیورس 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی مس یونیورس پاکستان اور ٹاپ 20 سیمی فائنلسٹ ایریکا رابن کی جگہ لی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟