انضمام الحق پر تنقید، باسط علی نے محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق کپتان انضمام الحق پر تنقید کرنے پر باسط علی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یوٹیوب چینل پر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے انضمام الحق کے بارے میں توہین آمیز تبصرے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر کڑی تنقید کردی۔ انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ […]

 0  2
انضمام الحق پر تنقید، باسط علی نے محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق کپتان انضمام الحق پر تنقید کرنے پر باسط علی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یوٹیوب چینل پر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے انضمام الحق کے بارے میں توہین آمیز تبصرے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر کڑی تنقید کردی۔

انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران بھارتی فاسٹ بولر کی ارشدیپ سنگھ کی ریورس سوئنگ پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد محمد شامی نے انہیں ’کارٹون گری‘ قرار دیا تھا۔

تاہم باسط علی نے کہا کہ محمد شامی کو اپنے الفاظ کا انتخاب اچھی طرح کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب شامی انضی بھائی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو انہیں کارٹون کہتے ہیں یہ درست نہیں ہے، ان کا الفاظ کا انتخاب اچھا نہیں، ہم آپ کی بولنگ کی تعریف کرتے ہیں آپ کو سینئر کا احترام کرنا چاہیے۔

باسط علی نے کہا کہ اگر آپ سینئر کی عزت نہیں کریں گے تو کرکٹ آپ کو رلا دے گی۔ براہ کرم ایسا نہ کریں میری آپ سے درخواست ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ سے جو بھی سوال کیا جائے آپ بے ہودہ جواب دیتے رہتے ہیں، میں صحیح لفظ استعمال کررہا ہوں، آپ کے بزرگوں نے شاید آپ کو یہ کبھی نہیں سکھایا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow