گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی اور روہت شرما سے متعلق دوٹوک مؤقف اپنالیا

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق دوٹوک مؤقف اپنالیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلنا یہ نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہوگا، دونوں کو چیمپئنز ٹرافی کے لے […]

 0  2
گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی اور روہت شرما سے متعلق دوٹوک مؤقف اپنالیا

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق دوٹوک مؤقف اپنالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلنا یہ نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہوگا، دونوں کو چیمپئنز ٹرافی کے لے متحرک رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی اور روہت شرما فٹ رہتے ہیں تو وہ 2027 کا ورلڈ کپ بھی کھیل سکتے ہیں۔

گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے دکھایا کہ چاہے ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے کرکٹ وہ ڈلیور کر سکتے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی اب بھی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ روہت شرما بھارتی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow