اسٹورٹ براڈ نے اپنے نام سے موسوم پویلین اینڈ کا افتتاح کردیا

مایہ ناز انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل اپنے نام سے موسم پویلین اینڈ کا افتتاح کردیا۔ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں اسٹورٹ براڈ کو ان کی شاندار کرکٹ خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پویلین اینڈ کو فاسٹ بولر […]

 0  2
اسٹورٹ براڈ نے اپنے نام سے موسوم پویلین اینڈ کا افتتاح کردیا

مایہ ناز انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل اپنے نام سے موسم پویلین اینڈ کا افتتاح کردیا۔

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں اسٹورٹ براڈ کو ان کی شاندار کرکٹ خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پویلین اینڈ کو فاسٹ بولر نام کے ساتھ جوڑا گیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں باقاعدہ طور پر پویلین اینڈ کو براڈ کے نام سے موسوسم کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز دوسرے ٹیسٹ سے قبل اس موقع پر ناٹنگھم شائر کے صدر اور ریٹائر ہونے والے پیسر کے والد کرس براڈ بھی موجود تھے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کرس براڈ کا کہنا تھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ ناٹنگھم شائر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹورٹ کو اس طرح یاد رکھا جانا چاہیے، اسٹورٹ کے نام پر پویلین اینڈ کا نام رکھنا بہت ہی خوشی کی بات ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ میں نے اس سال پہلی بار ٹرینٹ برج کا دورہ کیا اور دیکھا کہ باؤلر اسٹورٹ براڈ اینڈ سے بولنگ کر رہے تھے، میں نے اسکور بورڈ کی ایک تصویر لی اور اسے اسٹورٹ کو بھیج دیا، وہ وہاں اپنا نام اس طرح درج دیکھ کر تھوڑا سا جذباتی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے پچھلے سال جولائی کے مہینے میں ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اوول میں جاری ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے اختتام پر اسٹورٹ براڈ ریٹائر ہوئے تھے اور یوں ان کے 17 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوا تھا۔

براڈ ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ بولر ہیں، اسٹورٹ براڈ 167 ٹیسٹ میچوں میں 602 وکٹیں حاصل کی ہیں، 121 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی انھوں نے انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow