پی ایس ایل: کوئٹہ کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر اظہر علی نے کیا کہا؟

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے اور بولنگ سے روکے جانے کو اظہر علی نے سخت فیصلہ قرار دیا ہے۔ اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے اور انہیں ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ سے روک […]

 0  3

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے اور بولنگ سے روکے جانے کو اظہر علی نے سخت فیصلہ قرار دیا ہے۔

اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے اور انہیں ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ سے روک دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان اظہر علی نے اس کو نوجوان  کھلاڑی کے لیے سخت فیصلہ قرار دیا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جو اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ عثمان طارق اچھی بولنگ کر رہا تھا اب دیکھنا ہوگا کہ یہ فیصلہ کوئٹہ یا نوجوان کھلاڑی کے لیے کیسا ہوتا ہے۔

سابق قومی کپتان نے مزید کہا کہ اگر اسی تناظر میں دیکھیں تو راشد خان کا بولنگ ایکشن بھی آتا ہے۔ گیند تھرو کرنا آف اسپنر تو سمجھ آتی ہے لیکن لیگ اسپنر کے لیے تھرو کرنا بہت مشکل کام ہے اور میرا خیال ہے کہ اس کا بازو تھوڑا خم کھایا ہوا ہے لیکن آئی سی سی قوانین کے اندر آتا ہے اس لیے اس کو تھوڑا مارجن دینا چاہیے تھا۔

اظہر علی نے یہ بھی کہا کہ سنیل نارائن اور دیگر کئی انٹرنیشنل کھلاری کئی لیگز کھیل گئے جب کہ ان کا بازو اس سے زیادہ خم کھایا ہوتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ امپائر کا یہ فیصلہ نوجوان کرکٹر کے لیے سخت فیصلہ ہے۔

 

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے میگا ایونٹ میں تین میچ کھیل کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کا بولنگ ایکشن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں آن فیلڈ آمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نےرپورٹ کیا تھا اور انہیں ایکشن درست ہونے تک کھیل سے روک دیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا گیا کہ وہ بولنگ کرنے سے پہلے وہ تھوڑا رک جاتے ہیں، بولنگ کراتے ہوئے اسپنر اپنا ہاتھ 15 ڈگری تک بینڈ کرسکتا ہے لیکن عثمان کا ہاتھ محض 12 ڈگری تک جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow