پی ایس ایل 9: پلے آف میں کون جائے گا؟ صورتحال دلچسپ ہوگئی
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 اختتام کی جانب گامزن اور ٹیموں میں پلے آف تک رسائی کے لیے جنگ جاری ہے پوائنٹس ٹیبل پر اس حوالے سے دلچسپ صورتحال بن گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے اختتام کی جانب گامزن ہیں جس کے ساتھ ہی ٹیموں […]
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 اختتام کی جانب گامزن اور ٹیموں میں پلے آف تک رسائی کے لیے جنگ جاری ہے پوائنٹس ٹیبل پر اس حوالے سے دلچسپ صورتحال بن گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے اختتام کی جانب گامزن ہیں جس کے ساتھ ہی ٹیموں میں پلے آف تک رسائی کے لیے جنگ بھی تیز ہو گئی ہے۔
اب تک صرف ملتان سلطانز ہی واحد ٹیم ہے جس نے پلے آف تک رسائی حاصل کی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے۔ پلے آف میں بقیہ تین ٹیمیں کون سی ہوں گی۔ ٹیموں کے موجودہ پوائنٹ ٹیبل نے صورتحال کو دلچسپ بنا دیا ہے۔
اس وقت ملتان سلطانز 6 فتوحات اور 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جب کہ اس کے نیچے ٹیبل پر تین ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹر اور پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ کے فرق کی وجہ سے بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
کراچی کنگز کے 6 پوائنٹس ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے گزشتہ روز کی شکست کے بعد اس کی پلے آف میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی ہے جس کے لیے نہ صرف اسے اپنے اگلے دونوں میچز جیتنے بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔
پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک میچ، کوئٹہ گلیڈیئٹر کے تین میچز جب کہ دیگر چاروں ٹیموں، کراچی، لاہور،ملتان اور پشاور کے دو دو میچز ہیں۔
اگر اسلام آباد اپنا آخری میچ یا پشاور اگلے دونوں میچز ہار جاتی ہے اور کراچی اگلے دونوں میچز جیت جاتی ہے تو کراچی پلے آف میں اور مذکورہ ٹیموں میں سے ہارنے والی ٹیم باہر ہو جائے گی۔
کوئٹہ گلیڈیئٹر کی پوزیشن بہتر ہے کیونکہ اس کے تین میچز باقی ہیں وہ صرف دو میچز جیت کر بھی ٹاپ ٹو کے ساتھ فنش کر سکتی ہے۔
TEAM | M | W | L | PT | NRR |
---|---|---|---|---|---|
MS | 8 | 6 | 2 | 12 | 0.967 |
IU | 9 | 4 | 4 | 9 | 0.221 |
QG | 7 | 4 | 2 | 9 | -0.094 |
PZ | 8 | 4 | 3 | 9 | -0.384 |
KK | 8 | 3 | 5 | 6 | -0.241 |
LQ | 8 | 1 | 6 | 3 | -0.682 |
تاہم اگر کراچی اپنے آخری دونوں میچز میں سے ایک بھی ہار گیا تو تمام قیاس آرائیاں ختم ہو جائیں گی، پھر چاہے پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد ہاریں یا جیتیں وہ پلے آف میں جگہ پکی کر لیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟