ارشد ندیم کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

پیرس اولمپکس جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے ارشد ندیم کو انعامات کی رقم پر ٹیکس کٹوتی سے استثنیٰ دے دیا۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا […]

 0  5

پیرس اولمپکس جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے ارشد ندیم کو انعامات کی رقم پر ٹیکس کٹوتی سے استثنیٰ دے دیا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم ٹیکس یا ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا، انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل انعامات پر ٹیکس کا ذکر نہیں ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: صدر مملکت کا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔

تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج رات وطن واپس پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow