کرینہ کپور کس فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں؟
ممبئی: بالی وڈ میں اپنی لاجواب اداکاری سے ’بیبو‘ کا لقب حاصل کرنے والی 43 سالہ اداکارہ کرینہ کپور اب ایک اور بڑی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں جہاں وہ پہلی […]
ممبئی: بالی وڈ میں اپنی لاجواب اداکاری سے ’بیبو‘ کا لقب حاصل کرنے والی 43 سالہ اداکارہ کرینہ کپور اب ایک اور بڑی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں جہاں وہ پہلی فلم ’ٹاکسک‘ مشہور اداکار یش کے ساتھ کریں گی۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کرینہ کپور نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کو عندیہ دیا۔
ریڈ اٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ ’کرینہ کپور نے یش کے ساتھ اپنی پہلی فلم کی تصدیق کر دی‘۔
ویڈیو میں بالی وڈ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ ’جیسا کہ میں نے کہا میں شاید ایک بہت بڑی ساؤتھ فلم کرنے والی ہوں۔ یہ تو نہیں معلوم شوٹنگ کہاں ہوگی لیکن میں اپنے تمام مداحوں کو بتا دوں کہ یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے‘۔
اس پر مداحوں نے تبصرہ کیا کہ شاہد بیبو ’ٹاکسک‘ یا ’سنگھم‘ جیسی فلموں میں نظر آ سکتی ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس عمر میں بھی اہم کردار ادا کرنے کیلیے پُرجوش ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟