سب سے زیادہ چھکے، رنز اور وکٹیں لینے والوں میں کوئی غیرملکی شامل نہیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں فائنل سے قبل تک سب سے زیادہ چھکے لگانے والے، وکٹیں لینے والے اور رنز کے انبار لگانے والے کھلاڑیوں میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں۔ انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے زلمی کے کپتان بابر اعظم نمایاں فرق سے سب سے زیادہ رنز بنانے […]
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں فائنل سے قبل تک سب سے زیادہ چھکے لگانے والے، وکٹیں لینے والے اور رنز کے انبار لگانے والے کھلاڑیوں میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں۔
انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے زلمی کے کپتان بابر اعظم نمایاں فرق سے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔
اب وہ پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے جنہوں نے 11 اننگز میں 569 رنز بنا رکھے ہیں۔
سب سے زیادہ رنز
1- بابر اعظم 569 رنز، 11 اننگز
2- محمد رضوان 381 رنز، 11 اننگز
3- عثمان خان 373 رنز، 6 اننگز
4- راسی وین ڈیر ڈوسن: 364 رنز، 7 اننگز
5- صائم ایوب: 345 رنز، 11 اننگز
بولنگ کے اعدادوشمار دیکھیں تو اسامہ میر اور محمد علی پر مشتمل ملتان سلطانز کی جوڑی پی ایس ایل 9 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں سرفہرست دو پوزیشنز پر ہیں۔
سب سے زیادہ وکٹیں
1- اسامہ میر 23 وکٹیں، 11 اننگز
2- محمد علی 18 وکٹیں، 11 اننگز
3- ابرار احمد 16 وکٹیں، 10 اننگز
4- عقیل حسین 15 وکٹیں، 10 اننگز،
5- ڈیوڈ ولی 14 وکٹیں، 10 اننگز
پشاور زلمی کے صائم ایوب چھکوں کے چارٹ میں سرفہرست ہیں، جو اس سیزن میں ٹیم کے لیے بطور اوپنر اپنے اہم کردار کو نمایاں کرتے ہیں۔
سب سے زیادہ چھکے
1- صائم ایوب 21 چھکے، 11 اننگز
2- راسی وین ڈیر ڈوسن 16 چھکے، 7 اننگز
3- کیرون پولارڈ 15 چھکے، 8 اننگز
4- سعود شکیل 15 چھکے، 10 اننگز
5- محمد رضوان 15 چھکے، 11 اننگز
آپ کا ردعمل کیا ہے؟