وسیم اکرم نے اپنی بہترین فٹنس کا راز بتادیا؟

عالمی شہرت یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے چاہنے والوں کو فٹنس کا راز بتادیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائرمنٹ لئے ہوئے 20سال بیت چکے ہیں، مگر آج بھی وہ مکمل فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں۔ سابق کپتان کے فینز ان کی فٹنس کا […]

 0  3
وسیم اکرم نے اپنی بہترین فٹنس کا راز بتادیا؟

عالمی شہرت یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے چاہنے والوں کو فٹنس کا راز بتادیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائرمنٹ لئے ہوئے 20سال بیت چکے ہیں، مگر آج بھی وہ مکمل فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں۔

سابق کپتان کے فینز ان کی فٹنس کا راز جاننا چاہتے تھے تو اسی حوالے سے سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ صبح ساڑھے 6 بجے اُٹھ جاتے ہیں، 6 یونٹ انسولین لے کر واک پر نکل جاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ روز ساڑھے 8 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔

اپنے ناشتے کے حوالے سے اُنہوں نے بتایا کہ دہی، پھل جس میں کیلے، بلو بیریز شامل ہیں سے ناشتہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وسیم اکرم میوہ جات بھی ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

کیا بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف نہیں کھیل رہے؟ ہیڈکوچ کا اہم بیان

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ناشتے کے بعد مجھے کافی توانائی ملتی ہے اس لیے میں فوراً جم جاکر ایکسرسائز کو ٹائم دیتا ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow