سوناکشی سے ’بھاگ‘ کر شادی کرنا چاہتا تھا، ظہیر اقبال

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے شوہر و اداکار ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھاگ کر شادی کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں ظہیر اقبال سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ہمیشہ ہی ایک مختصر شادی کی تقریب کرنا چاہتے تھے؟ جواب میں انہوں نے کہا […]

 0  3
سوناکشی سے ’بھاگ‘ کر شادی کرنا چاہتا تھا، ظہیر اقبال

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے شوہر و اداکار ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھاگ کر شادی کرنا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں ظہیر اقبال سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ہمیشہ ہی ایک مختصر شادی کی تقریب کرنا چاہتے تھے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سوناکشی کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتے تھے۔

ظہیر اقبال نے کہا کہ خواہش تھی کہ وہ سوناکشی کے ساتھ کسی دوسرے ملک جاکر شادی کریں اور پھر واپس بھارت آجائیں لیکن بھارتی قانون نے ایسا کرنے سے روک دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

انہوں نے کہا کہ بھارتی قانون کے مطابق یہ درست نہیں ہے کہ آپ لاس ویگاس جائیں اور شادی کرکے واپس آجائیں، ایسی شادی کو بھارت میں قانونی حیثیت حاصل نہیں۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا نے کہا کہ اسی لیے یہ پلان منسوخ کرنا پڑا لیکن میں ہمیشہ سے ایک مختصر، قریبی رشتے داروں اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کرنا چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ ماہ 23 جون کو باندرہ اپارٹمنٹ میں شادی کے بندھن میں بندھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

شادی کے بعد جوڑے کی جانب سے شوبز ستاروں کے لیے استقبالیہ دیا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow