ویڈیو: احمدشہزاد کو مقامی بولر نے ایک اوور میں 3 بار بولڈ کر دیا
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد مقامی بولر کے ہاتھوں ایک اوور میں تین بار بولڈ ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہزاد کو چترال کے ایک مقامی ابراہیم خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چترال کے پرُفضا مقام پر مقامی افراد کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے بولر […]
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد مقامی بولر کے ہاتھوں ایک اوور میں تین بار بولڈ ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہزاد کو چترال کے ایک مقامی ابراہیم خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
چترال کے پرُفضا مقام پر مقامی افراد کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے بولر اور احمد شہزاد میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔
قومی کرکٹر نے بولر کو چھکے لگانے کا دعویٰ کیا تو مقامی شخص نے بھی اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلے باز کو بولڈ کرنے کا چیلنج کیا۔
بولر ابراہیم اپنے چیلنج میں کامیاب رہے جنہوں نے ایک اوور میں تین بار احمد شہزاد کو بولڈ کیا۔
ویڈیو میں احمد شہزاد کو جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ وہ صرف ایک بار گیند کو کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟