سلمان خان نے کس فلم کو ریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دے دیا؟

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم کو ریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دے دیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹریلر جاری کیا اور اسے ریلیز سے قبل ہی کامیاب […]

 0  3
سلمان خان نے کس فلم کو ریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دے دیا؟

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم کو ریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹریلر جاری کیا اور اسے ریلیز سے قبل ہی کامیاب قرار دیا۔

سلمان خان نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اکی (اکشے کمار) اور ٹائیگر کی یہ فلم بہت بڑی ہٹ ہوگی۔

انہوں نے پوسٹ میں ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے بھی کہا کہ وہ اپنی گزشتہ فلموں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’سلطان‘ کا ریکارڈ  توڑ دیں۔

واضح رہے کہ ’ٹائیگر تھری‘ نے باکس آفس پر 466 کروڑ کا بزنس کیا تھا جبکہ ’سلطان‘ دنیا بھر میں 623 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی تھی۔

اس سے قبل میکرز نے ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے ٹریلر کو ریلیز کیا جس میں اکشے اور ٹائیگر ایلیٹ سولجرز کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک انتقامی نقاب پوش ولن کے بھارت میں تباہی پھیلانے کے لیے اے آئی ہتیھیار استعمال کرنے کی سازش کو روکنے کے مشن پر نکل رہے ہیں۔

ملیالم اسٹار پرتھوی راج سوکمارن فلم میں ولن کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔

واضح رہے کہ بڑے میاں چھوٹے میاں عید کی تعطیلات سے قبل 10 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جہاں اس کا مقابلہ اجے دیوگن کی فلم ’میدان‘ سے ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow