مجھے اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کچھ کرنا ہے، نیا شرما
بالی ووڈ اداکارہ نیا شرما کا کہنا ہے کہ 14 سال کی تھی جب والد کا انتقال ہوگیا، میں تنہائی میں روتی ہوں۔ بھارت کے متنازع رئیلٹی شو ’بگ باس 18‘ میں نیا شرما شرکت کررہی ہیں لیکن اس میں جانے سے قبل ان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی جدوجہد […]
بالی ووڈ اداکارہ نیا شرما کا کہنا ہے کہ 14 سال کی تھی جب والد کا انتقال ہوگیا، میں تنہائی میں روتی ہوں۔
بھارت کے متنازع رئیلٹی شو ’بگ باس 18‘ میں نیا شرما شرکت کررہی ہیں لیکن اس میں جانے سے قبل ان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی جدوجہد سے متعلق بتا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد پوری زندگی تبدیل ہوجاتی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے اور کہاں جانا چاہیے۔
نیا شرما کا کہنا تھا کہ میرا بھائی بھی اسٹرگل کررہا تھا، مجھے بس یہ لگتا تھا کہ مجھے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے اور کچھ ایسا کرنا ہے، ایک نوکری کرنی ہے تاکہ فیملی پر بوجھ نہ بن سکوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا ہر روز یہی سوچنے کا عمل ہے، میرے زندگی گزارنے کے لیے کوئی زیادہ بڑا خواب نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اداکارہ نہیں صحافی بننا چاہتی تھیں اور بہت ہی قابل طالبہ تھیں اور میں نے یہ سب کچھ اکیلے ہی حاصل کیا ہے۔
نیا شرما نے کہا کہ انڈسٹری میں جب آئی تو مجھے ایسا میک اپ کیا جاتا تھا میں باتھ روم میں جاکر روتی تھی، میں نہیں جانتی کہ ابھی اتنا جذباتی کیوں ہورہی ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟