کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں کون بہتر؟ زیڈان نے اپنا انتخاب بتادیا

فرانس کے سابق لیجنڈ فٹبالر زین الدین زیڈان نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں سے کون بہتر ہے، اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔ زیڈان کا ایک انٹرویو پھر سے وائرل ہورہا ہے، ایڈیڈاس کے لیے 2022 کی یوٹیوب ویڈیو میں زیڈان اور میسی نے ایک ساتھ اپنے کیریئر کی عکاسی کرتے ہوئے […]

 0  1
کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں کون بہتر؟ زیڈان نے اپنا انتخاب بتادیا

فرانس کے سابق لیجنڈ فٹبالر زین الدین زیڈان نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں سے کون بہتر ہے، اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

زیڈان کا ایک انٹرویو پھر سے وائرل ہورہا ہے، ایڈیڈاس کے لیے 2022 کی یوٹیوب ویڈیو میں زیڈان اور میسی نے ایک ساتھ اپنے کیریئر کی عکاسی کرتے ہوئے گفتگو کی تھی، رونالڈو کے ساتھ زیڈان کے قریبی تعلقات کے باوجود انھوں نے اس ویڈیو میں میسی کی تعریف کی۔

فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ ان کے لیے صرف ایک لفظ ہے جادوگر، میسی اور میں ہر روز ساتھ نہیں ہوتے، اس لیے آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ میں اسے بتا سکتا ہوں کہ میں اسے کتنا سراہتا ہوں۔

زیڈان نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو فٹ بال کے کھیل کو پسند کرتے ہیں، اور یہ تمام کھلاڑی جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان میں میسی جادوگر ہے۔

سابق فٹبالر نے کہا کہ میسی کو میں اس لحاظ سے جادوگر کہوں گا کہ گیند حاصل کرنے سے پہلے ہی وہ اس بات کو جانتے ہیں کہ کھیل میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

زیڈان نے کہا کہ جب میں اسے وہ کرتے ہوئے دیکھتا ہوں جو وہ کرتا ہے تو میں کہتا ہوں اوہ کیا بات ہے،یہی ہے جو لوگ فٹ بال میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow