’ایسا لگ رہا ہے لاہور میں پرانی روح واپس آگئی‘

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ لاہور میں پرانی روح واپس آگئی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کرکٹر باسط علی اور کامران اکمل نے لاہور قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست پر حیرانی کا اظہار کیا۔ باسط علی نے کہا کہ […]

 0  2
’ایسا لگ رہا ہے لاہور میں پرانی روح واپس آگئی‘

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ لاہور میں پرانی روح واپس آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کرکٹر باسط علی اور کامران اکمل نے لاہور قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست پر حیرانی کا اظہار کیا۔

باسط علی نے کہا کہ اتنی بڑی ٹیم ایسا کھیل رہی ہے کبھی سوچا نہ تھا، فخر زمان پرفارم نہیں کررہا، پانچویں مرتبہ ایک ہی طرح سے آؤٹ ہوگئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

صاحبزادہ فرحان 31 رنز بناکر نمایاں رہے، وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان 23 رنز پر بولڈ ہوئے، کامران غلام 12 رنز بنا کر چلتے بنے، سکندر رضا بھی 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بناسکے۔

سلطانز کی جانب سے لیگ اسپنر اسامہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow