انزلہ کو پہلی بار بس میں دیکھا تھا، تاشفین نے راز کی بات بتا دی

شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی انزلہ عباسی اور ان کے شوہر تاشفین انصاری نے اپنی دوستی اور شادی سے متعلق مداحوں کو بتادیا۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں گفتگو کرتے ہوئے تاشفین انصاری بتایا کہ سال 2021میں کورونا چل رہا تھا ان دنوں میرے ایک […]

 0  3
انزلہ کو پہلی بار بس میں دیکھا تھا، تاشفین نے راز کی بات بتا دی

شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی انزلہ عباسی اور ان کے شوہر تاشفین انصاری نے اپنی دوستی اور شادی سے متعلق مداحوں کو بتادیا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں گفتگو کرتے ہوئے تاشفین انصاری بتایا کہ سال 2021میں کورونا چل رہا تھا ان دنوں میرے ایک دوست نے پکنک کا پروگرام بنایا اور مجھے بھی دعوت دی، ہم 30 سے 35لوگ ایک بس میں سوار پہاڑوں کی سیر پر جارہے تھے۔

اس موقع پر بس میں عجیب و غریب سے گانے چل رہے تھے جسے سن کر میں بور ہورہا تھا تو کچھ دیر بعد کسی نے وہ گانے ہٹا کر اچھا سا میوزک لگا دیا تو اس وقت میرا سامنا پہلی بار انزلہ سے ہوا تو میں نے پوچھا کہ یہ گانے کس نے لگائے تو اس نے کہا کہ میں نے لگوائے ہیں۔

اسی دوران ہنزہ میں قیام کے دوران ہماری نارمل انداز میں ہلکی پھلکی سی ہیلو ہائے ہوتی رہی اور پکنک سے واپسی پر میں بس میں آگے والی سیٹ پر بیٹھا تھا تو انزلہ نے آکر کہا کہ مجھے کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی پہنچنے تک 18 گھنٹے لگے اس دوران ہم نے مختلف موضوعات پر بہت ساری باتیں کی جس مین ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا لیکن اس وقت ایسا کچھ نہیں تھا کہ ہم کوئی دوستی کررہے ہیں یا کوئی ارادہ ہے۔

انزلہ نے بتایا کہ اس کے بعد دوسال تک ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ ہی کوئی خاص رابطہ تھا، پھر ایک موقع پر ملاقات میں تاشفین نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا تاہم شادی کی پیشکش میری طرف سے تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow