عالیہ بھٹ مجھ سے اونچی آواز میں بات کرتی ہیں، رنبیر کپور

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ اہلیہ و نامور اداکارہ عالیہ بھٹ ان سے اونچی آواز میں بات کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنے اور عالیہ بھٹ کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ […]

 0  3

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ اہلیہ و نامور اداکارہ عالیہ بھٹ ان سے اونچی آواز میں بات کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنے اور عالیہ بھٹ کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ نے رشتے کو برقرار رکھنے کیلیے کتنی قربانیاں دیں۔

رنبیر کپور نے بتایا کہ عالیہ بھٹ نے ہمارے رشتے کو برقرار رکھنے کیلیے اپنے رویے میں قابلِ ذکر تبدیلیاں کیں، وہ مجھ سے میرے والد کی طرح اونچی آواز میں بات کرتی ہیں۔

سُپر اسٹار نے بتایا کہ اہلیہ نے اپنی اس عادت کو بدلنے کی کافی کوشش کی ہے لیکن سالوں پرانی عادت کو فوراً سے تبدیل کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔

نبیر کپور نے بتایا کہ عالیہ بھٹ نے خود کو میرے لیے کافی تبدیل کیا لیکن میں اپنے رویوں میں خاطر خواں تبدیلی نہ لا سکا، میں اسے تسلیم تو کر رہا ہوں مگر مجھے اس بارے میں کچھ کرنا چاہیے اور مجھے تھوڑا سا بدلنا ہوگا۔

’میں نے اپنے والد کے بیمار پڑ جانے سے قبل تھراپی کی کوشش کی لیکن یہ دو وجوہات کے باعث کام نہ کر سکی؛ پہلی وجہ میں معالج کو اپنے بارے میں مکمل بیان نہیں کر سکتا اور دوسرا تھراپسٹ کسی نہ کسی طرح مجھے سکھاتا ہے کہ زندگی کو دوبارہ کیسے جوڑنا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس سب پر قابو پانے کے لیے ایک طریقہ ہے جسے آپ سیکھ سکتے ہیں اور یہ ہے کہ اپنے آپ کو کچھ چیزیں سکھا دیں، تھراپسٹ مجھے جو کچھ بھی کہہ رہا تھا لیکن مجھے احساس ہوا کہ میں زندگی سے جوڑ توڑ نہیں کرنا چاہتا، میں اس سے بچنے کیلیے کچھ جذبات نہیں ڈالنا چاہتا کیونکہ اس سے مجھے سکون ملتا ہے۔

رنبیر کپور کو حال ہی میں ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ میں دیکھا گیا جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آئے۔ فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، رشمیکا مندانا اور ترپتی دمری شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow