سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ روبوٹ کی جلد بھی انسانوں جیسی ہوگئی

جاپانی سائنسدانوں نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ربوٹ کو انسانو کی جلد سے سے مشابہ جلد لگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے روبوٹ کو حقیقت سے قریب تر جِلد لگائی جس کی بنا پر روبوٹ میں مسکرانے کی صلاحیت بھی پیدا ہوگئی ہے، ٹوکیو یونیورسٹی میں پروفیسر شوجی ٹیکیوچی کی […]

 0  2

جاپانی سائنسدانوں نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ربوٹ کو انسانو کی جلد سے سے مشابہ جلد لگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سائنسدانوں کی ٹیم نے روبوٹ کو حقیقت سے قریب تر جِلد لگائی جس کی بنا پر روبوٹ میں مسکرانے کی صلاحیت بھی پیدا ہوگئی ہے، ٹوکیو یونیورسٹی میں پروفیسر شوجی ٹیکیوچی کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے انجنیئرڈ جلد بنائی ہے۔

جاپانی ماہرین نے انجنیئرڈ جلد کے ٹشو کو ہیومینائیڈ (انسان نما نظر آنے والے) روبوٹس کے ساتھ مربوط کیا ہے، انسانی جلد کے بافتوں کی نقل کرتے ہوئے محققین نے جلد کو روبوٹس سے منسلک کرنے کا ایک طریقہ تیار کیا ہے۔

اس طریقہ کار کی بدولت ربوٹ کی بہتر نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ زیادہ حقیقت پسندانہ ظاہری شکل جیسی خصوصیات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹوکیو کے محقق پروفیسر شوجی ٹیکیوچی نے بتایا کہ اس مطالعہ میں، ہم انسانوں کی طرح کی سطح کے مواد اور ساخت کے ساتھ ایک چہرہ بنا کر کسی حد تک انسانی شکل کو نقل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سائنسدانوں کی جانب سے نئے دریافت شدہ طریقے میں تقریباً کسی بھی شکل کی سطحوں پر جلد کے ٹشو کو لگانے کے لیے چھوٹے سوراخوں کا استعمال کیا گیا، سوراخ کرنے کے بعد، محققین نے ان کو بھرنے کے لیے ایک خاص کولیجن جیل اور پلازما ٹریٹمنٹ لگایا، جس سے جلد کو محفوظ طریقے سے سطح سے جوڑ دیا گیا۔

پروفیسر شوجی ٹیکیوچی کا کہنا ہے کہ ہم نے انسانی چہرے کی طرح حقیقت پسندانہ تاثرات بنانے کے لیے ایڈوانس ایکچیوٹرز یا مسلز شامل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow