بنگلادیش کو بڑا دھچکا، سینئر کھلاڑی باہر
سری لنکا کے خلاف بنگلادیش کو بڑا دھچکا لگ گیا، تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو میچوں کی سیریز میں زخمی مشفق الرحیم کے لیے توحید ہردوئے کو اپنی پہلی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے بلایا ہے۔ […]
سری لنکا کے خلاف بنگلادیش کو بڑا دھچکا لگ گیا، تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو میچوں کی سیریز میں زخمی مشفق الرحیم کے لیے توحید ہردوئے کو اپنی پہلی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے بلایا ہے۔
سیریز کا آغاز 22 مارچ بروز جمعہ بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں ہونا ہے۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اپ کی ایک اہم شخصیت مشفق الرحیم اس ہفتے کے شروع میں چٹاگانگ میں تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران انگوٹھے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
توحید ہردوئے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اس سے قبل انہوں نے 30 ون ڈے اور 14 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔
دوسرا ٹیسٹ، جو 2023-25 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا بھی حصہ ہے 30 مارچ کو چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔
بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ: نجم الحسن شانتو (کپتان)، ذاکر حسن، محمود الحسن، شادمان اسلام، لٹن داس، مومن الحق، توحید ہردوئے، شہادت حسین، مہدی حسن میراز، نعیم حسن، تیج الاسلام، شرف الاسلام، سید خالد احمد، مشفیق حسن، ناہید رانا
آپ کا ردعمل کیا ہے؟