کلیان ایمباپے رئیل میڈرڈ کلب کا حصہ بن گئے

فٹبال کی دنیا کے نوجوان فرانسیسی کھلاڑی کلیان ایمباپے نے باضابطہ طور پر ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ میں شمولیت اختیار کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کلیان ایمباپے نے اپنے ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں رئیل میڈرڈ کلب کا حصہ بننے کی تقریب میں پانچ سالہ معاہدے پر […]

 0  2
کلیان ایمباپے رئیل میڈرڈ کلب کا حصہ بن گئے

فٹبال کی دنیا کے نوجوان فرانسیسی کھلاڑی کلیان ایمباپے نے باضابطہ طور پر ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ میں شمولیت اختیار کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کلیان ایمباپے نے اپنے ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں رئیل میڈرڈ کلب کا حصہ بننے کی تقریب میں پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کیے۔

25 سالہ کھلاڑی کو فرانسیسی کلب کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد پیرس سینٹ جرمین (PSG) سے فری ٹرانسفر معاہدے کا حصہ بنایا گیا۔

رئیل میڈرڈ کلب کی انتظامیہ 2017 سے کلیان ایمباپے کے پیچھے تھی کہ وہ اس کا حصہ بن جائیں اور آج آخر کار وہ کامیاب ہوگئی۔ کلب کھلاڑی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

فرانسیسی کھلاڑی ونیسیئس جونیئر اور روڈریگو گوز کی قیادت بھی کریں گے۔

سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں ریئل میڈرڈ ملک کے صدر فلورنٹینو پیریز اور کلب کے لیجنڈ زینڈین زیڈان نے پریزنٹیشن کے دوران کلیان ایمباپے کا خیر مقدم کیا۔

فرانسیسی کھلاڑی نے کلب کا حصہ بنانے پر فلورنٹینو پیریز کا شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ ریئل میڈرڈ کیلیے کھیلنا ان کا ہمیشہ سے خواب رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow