سعود شکیل نے دورہِ آسٹریلیا کے دوران فٹنس مسائل کا اعتراف کر لیا
پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل نے دورہِ آسٹریلیا کے دوران فٹنس مسائل کا اعتراف کر لیا۔ شاہینز کے کپتان اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعودشکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا میں بطور گروپ ہماری فٹنس نیچے گئی تھی اگر کوئی غلطی ہوئی تو اس کو قبول کرنا چاہیے میں […]
پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل نے دورہِ آسٹریلیا کے دوران فٹنس مسائل کا اعتراف کر لیا۔
شاہینز کے کپتان اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعودشکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا میں بطور گروپ ہماری فٹنس نیچے گئی تھی اگر کوئی غلطی ہوئی تو اس کو قبول کرنا چاہیے میں نے بھی اپنی فٹنس پر کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی سے لطف اندوز ہوتا ہوں کوشش کرتے ہیں کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، کوشش اور مائنڈسیٹ یہی ہےکہ پرفارمنس ٹیم کے کام آئے۔
سعودشکیل کا کہنا تھا کہ شاہینز کا پلیٹ فارم نوجوان کرکٹرز کےلیے اہم ہے میری کپتان شان مسعودسےبات چیت ہوتی رہتی ہے میچ کےحوالے سے ان سے بات کرتا رہتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دسمبر، جنوری میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کیے تھے جہاں کینگروز کی سر زمین پر گرین شرٹس کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی جب کہ نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بال بال وائٹ واش سے بچی تھی تاہم سیریز کیویز نے چار ایک سے اپنے نام کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟