ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز فائنل، پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں یونس خان کا ٹاس جیت کر یووراج سنگھ الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔ یونس خان کا کہنا تھا […]

 0  3
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز فائنل، پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں یونس خان کا ٹاس جیت کر یووراج سنگھ الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر ہیں، امید ہے اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

بھارت چیمپئنز کے کپتان یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، راؤنڈ مرحلے میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے، ہم نے پانچ میں سے تین میچز ہارے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناک آؤٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow