بولنگ اسپیڈ میں کمی کے سوال پر شاہین آفریدی نے کیا کہا؟
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی بولنگ اسپیڈ میں کمی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ نے دبئی میں تین آؤٹ کیے، 2021 میں آپ نے اچھی کارکردگی دکھائی اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر بھی […]
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی بولنگ اسپیڈ میں کمی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ نے دبئی میں تین آؤٹ کیے، 2021 میں آپ نے اچھی کارکردگی دکھائی اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار پائے لیکن اس کے بات یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کی بولنگ اسپیڈ تھوڑی سی کم ہوئی ہے آپ کو بھی ایسا لگتا ہے یا پھر یہ عوام کا ہی خیال ہے؟
شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ ہے آپ میرا ڈیبیو چیک کریں شاید 2021 میں تھوڑا سی اسپیڈ زیادہ ہوگئی تھی لیکن میں ہمیشہ نئے بال پر 136 سے 140 کی اسپیڈ سے گیند کرتا ہے۔
انہوں نے کہا جب آؤٹ کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں اچھی بولنگ ہوئی ہے لیکن جب وکٹ نہیں ملتی تو لوگ منفی چیزیں تلاش کرتے ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارا کام کارکردگی دکھانا ہے، کوئی کچھ بھی بات کرے ہمیں اچھی کارکردگی دکھانی ہوتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟