ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا کا بھارت کو 111 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں امریکا نے بھارت کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔  نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 111رنز کا ہدف دیا۔ نتیش کمار […]

 0  6
ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا کا بھارت کو 111 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں امریکا نے بھارت کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

 نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 111رنز کا ہدف دیا۔

نتیش کمار 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسٹیون ٹیلر نے 24 رنز بنائے، کورے اینڈرسن 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، پانڈیا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ایونٹ میں دونوں ٹیموں ناقابل شکست ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

امریکی کپتان موننک پٹیل کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچھلے دو میچوں میں پچ بہتر رہی ہے، کنڈیشن کے مطابق اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نمبیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow