پاک انگلینڈ ٹیسٹ سے متعلق پی سی بی کی اہم وضاحت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ تیسرا ٹیسٹ ملتان منتقل کرنے کی خبر غلط ہے، میچ راولپنڈی میں ہی منعقد ہوگا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا، تیسراٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت […]

 0  0
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سے متعلق پی سی بی کی اہم وضاحت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ تیسرا ٹیسٹ ملتان منتقل کرنے کی خبر غلط ہے، میچ راولپنڈی میں ہی منعقد ہوگا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا، تیسراٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرا ٹیسٹ میچ شیڈول کےمطابق کھیلا جائےگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا گیا تھا جس میں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کل منگل سے ملتان میں ہی شیڈول ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میچز ابتدائی طور پر کراچی، ملتان اور پنڈی میں شیڈول تھے تاہم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے جاری تعمیراتی کام کے باعث وہاں سے میچ منتقل کیا گیا تھا۔

سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ ملتان میں شیڈول کیے گئے تھے جبکہ آخری میچ کے وینیو کے لیے راولپنڈی کو منتخب کیا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow