کینسر کا علاج گائے کے باڑے کی صفائی میں، بھارتی وزیر کا مضحکہ خیز دعویٰ

بھارت کے ریاستی وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے کینسر سمیت دیگر موذی امراض کا علاج گائے کے باڑے کی صفائی میں ڈھونڈنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے دعویٰ کیا ہے کہ کینسر کے مریض گائے کے باڑے کی صفائی کرکے اور […]

 0  1
کینسر کا علاج گائے کے باڑے کی صفائی میں، بھارتی وزیر کا مضحکہ خیز دعویٰ

بھارت کے ریاستی وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے کینسر سمیت دیگر موذی امراض کا علاج گائے کے باڑے کی صفائی میں ڈھونڈنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے دعویٰ کیا ہے کہ کینسر کے مریض گائے کے باڑے کی صفائی کرکے اور وہاں لیٹ کر اس موذی مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنجے سنگھ نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ اپنے حلقے میں گائے کے باڑے کے افتتاح کے موقع پر وہاں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

سنجے سنگھ نے صرف کینسر ہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ روزانہ صبح اور شام کسی گائے کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرے اور اس کی خدمت کرے تو ان کا مرض آدھا ختم ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ یہ آزمودہ نسخہ ہے۔

بھارتی وزیر نے وہاں جمع افراد سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اپنی شادی اور بچوں کی سالگرہ بھی گائے کے باڑوں میں منائیں اور گائے کا چارہ عطیہ کریں۔

واضح رہے کہ ایسے کئی مضحکہ خیز دعوے بھارت کے ہندو انتہا پسند افراد کی جانب سے سامنے آتے ہیں۔ کورونا جیسی عالمی وبا کے ایام میں بھی کئی ایسے ہندو انتہا پسند سامنے آئے تھے جنہوں نے وبا سے بچنے کے لیے گائے کی غلاظت استعمال کرنے کے کراہت انگیز مشورے دیے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow