ارجنٹینا نے ریکارڈ 16 ویں‌ مرتبہ کوپا امریکا کپ جیت لیا

ورلڈ چیمپئن ارجنٹینا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور کوپا امریکا کپ میں کولمبیا کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔ چار سال میں تین ٹرافیاں۔ ورلڈ چیمپئن میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے ایک اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گزشتہ روز کوپا امریکا ٹورنامنٹ کے فائنل میں کولمبیا کو ایک صفر […]

 0  3
ارجنٹینا نے ریکارڈ 16 ویں‌ مرتبہ کوپا امریکا کپ جیت لیا

ورلڈ چیمپئن ارجنٹینا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور کوپا امریکا کپ میں کولمبیا کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔

چار سال میں تین ٹرافیاں۔ ورلڈ چیمپئن میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے ایک اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گزشتہ روز کوپا امریکا ٹورنامنٹ کے فائنل میں کولمبیا کو ایک صفر سے شکست دے کر ایک اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔

میامی میں کھیلے گئے اس میگا فائنل میں ارجنٹینا نے آدھا میچ اپنے کپتان لیونل میسی کے بغیر کھیلا لیکن جیت کر ردھم نہ ٹوٹا۔ میچ کے پہلےہاف میں مقابلہ سخت اور سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیموں کی جانب حریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

میچ کے 64 ویں منٹ میں ارجنٹائن کو اس وقت بڑا دھچکا لگا، جب کپتان میسی کو انجری کے باعث میدان سے جانا پڑا۔ اسٹار فٹبالر گراؤنڈ سے باہر بیٹھے مایوسی کے عالم میں روتے رہے۔

ارجنٹینا نے 16ویں مرتبہ کوپا امریکا ٹائٹل جیت لیا

دوسرے ہاف میں بھی کوئی گول نہ ہوا لیکن میسی کے متبادل کھلاڑی لوٹارو نے کمال کرتے ہوئے اضافی وقت میں میچ کا پہلا گول داغا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ارجنٹائن نے ریکارڈ 16 ویں مرتبہ کوپا امریکا کا ٹائٹل جیتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow