معافی کام نہ آئی، ہربھجن ودیگر کرکٹرز کے خلاف مقدمہ درج

معافی مانگنا کام نہ آیا معذور افرادکا مبینہ مذاق اڑانے پر سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گزشتہ دنوں ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ، سریش رائنا اور گورکیرت مان نے معذور افراد کی نقل […]

 0  2

معافی مانگنا کام نہ آیا معذور افرادکا مبینہ مذاق اڑانے پر سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گزشتہ دنوں ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ، سریش رائنا اور گورکیرت مان نے معذور افراد کی نقل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معذوری کے حقوق کے حامیوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور کرکٹرز پر معذور افراد کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد ویڈیو ہٹا دی گئی اور ہربھجن سنگھ نے ویڈیو بنانے پر معافی بھی مانگ لی۔

تاہم سابق بھارتی کرکٹر کی اپنی اس حرکت کے بعد معافی تلافی بھی کام نہ آئی اور ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو شکایت درج کرائی ہے۔

کرکٹرز کے علاوہ میٹا انڈیا کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھیا دیو ناتھن کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایسے مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت دے کر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ امر کالونی پولس اسٹیشن میں شکایت موصول ہوئی ہے، جس کی مزید تحقیقات کے لیے اس شکایت کو ضلع کے سائبر سیل کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کی یہ ویڈیو آئین ہند کے آرٹیکل 21 کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو ہر شخص کو عزت کے ساتھ جینے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

ہربھجن سنگھ نے معافی مانگ لی

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow