بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم ظاہر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے اور ٹرافی وطن لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی […]

 0  4
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم ظاہر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے اور ٹرافی وطن لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے اور ٹرافی وطن لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انشااللہ اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے گا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی ذمے داری ہے جس میں سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں تاہم بیٹنگ اور کپتانی کی ذمے داری کو الگ الگ رکھتا ہوں، محنت اور لگن کامیابی کی بنیاد ہے۔

قومی کپتان نے اپنی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ پی ایس ایل 9 میں والدہ کے سامنے سنچری بنانے کو یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں، انہیں رن آؤٹ نا پسند ہے۔

بابراعظم کو کیوی  کپتان کین ولیم سن کی کور ڈرائیو پسند ہے، پیٹ کمنز سب سے مشکل بولر مانتے ہیں جب کہ پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوہلی سمیت ہر بڑے کرکٹر سے کھیل پر بات کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، ایک اہم کھلاڑی آؤٹ

انہوں نے حالیہ ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان سے شکست کو بدترین لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس دن سو نہیں سکا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow