سابق کرکٹرز نے نیویارک کی پچ پر سوالات اٹھا دیے
ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیویارک اسٹیڈیم پر پچ پر سابق کرکٹرز نے سوالات اٹھا دیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے لکھا کہ کرکٹ کو امریکا میں متعارف کروانا ٹھیک ہے لیکن کھلاڑیوں کا اس غیرمعیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے۔ قومی ٹٰم کے سابق […]
ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیویارک اسٹیڈیم پر پچ پر سابق کرکٹرز نے سوالات اٹھا دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے لکھا کہ کرکٹ کو امریکا میں متعارف کروانا ٹھیک ہے لیکن کھلاڑیوں کا اس غیرمعیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے۔
قومی ٹٰم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی پچ پر تنقید کی اور کہا کہ نیویارک کی پچ بہت خراب ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم میں بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان میچ ہوا جس میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بھارت نے با آسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی، جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکا میں ہی شیڈول ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟