پاکستان کے نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

انگلینڈ کے خلاف نا قابل فراموش فتح گر کاکردگی کا صلہ مل گیا آئی سی سی نے پاکستانی اسپنر نعمان علی پلیئر آف دی منتتھ اکتوبر قرار دیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے میچ میں شکست کے باوجود اگلے دونوں میچ جیت کر نہ صرف سیریز […]

 0  0

انگلینڈ کے خلاف نا قابل فراموش فتح گر کاکردگی کا صلہ مل گیا آئی سی سی نے پاکستانی اسپنر نعمان علی پلیئر آف دی منتتھ اکتوبر قرار دیا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ ماہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے میچ میں شکست کے باوجود اگلے دونوں میچ جیت کر نہ صرف سیریز دو ایک سے جیتی بلکہ ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم کے سیریز جیتنے کا ساڑھے تین سالہ قحط کا بھی خاتمہ کیا۔

اس یادگار فتح میں اہم کردار پاکستانی تجربہ کار اسپنر نعمان علی اور ساجد خان نے ادا کیا جنہوں نے دو ٹیسٹ میچز کی چار اننگز میں 39 وکٹیں حاصل کیں۔

لیفٹ آرم اسپ نعمان علی نے 13.85 کی شاندار اوسط سے 20 وکٹیں حاصل اور 78 رنز بنا کر دنیائے کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

اس ناقابل فراموش کارکردگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نعمان علی کو پلیئر آف دی منتھ اکتوبر 2024 کے لیے نامزد کیا تھا۔ ان کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے اسپنر مچل سینیٹنر بھی نامزد تھے مگر نعمان کی کارکردگی ان پر بھاری رہی جس کی وجہ سے وہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

 

آخری بار گزشتہ سال اگست میں بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے تھے جس کے 14 ماہ بعد یہ اعزاز قومی کرکٹر کے حصے میں آیا ہے۔

نعمان علی نے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام ساتھی کرکٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے ، جن کے تعاون سے وہ یہ شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کر سکے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow