ویڈیو: ایک اوور میں 38 رنز بن گئے
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انگلش اسپنر شعیب بشیر کے ایک اوور میں 38 رنز بن گئے۔ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے اور ورسیسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے۔ ڈین لارنس نے چار چھکے اسٹریٹ پر لگائے جبکہ پانچواں چھکا مڈ […]
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انگلش اسپنر شعیب بشیر کے ایک اوور میں 38 رنز بن گئے۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے اور ورسیسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے۔
ڈین لارنس نے چار چھکے اسٹریٹ پر لگائے جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ تھا، شعیب بشیر دھلائی کے بعد اپنی لائن و لینتھ بھی بھول گئے۔
شعیب بشیر نے ایک نوبال کی جس کے باعث دو رنز بن گئے پھر ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی پانچ رنز بن گئے۔
لارنس نے اننگز کے 128ویں اوورز سے قبل اپنی سنچری مکمل کی تھی۔
ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
سرے کی ٹیم پہلی اننگ میں 490 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں ورسیسٹر شائر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں ورسیسٹر شائر کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 343 رنز درکار ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟