جہانداد خان نے شاہد آفریدی کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل
لاہور قلندرز کے جہانداد خان نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی یاد تازہ کردی۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں جہانداد خان نے الٹا دوڑتے ہوئے ایلکس ہیلز کا شاندار کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جہانداد خان نے کیچ پکڑنے کے بعد شاہد آفریدی کے انداز میں ہی جشن […]
لاہور قلندرز کے جہانداد خان نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی یاد تازہ کردی۔
لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں جہانداد خان نے الٹا دوڑتے ہوئے ایلکس ہیلز کا شاندار کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جہانداد خان نے کیچ پکڑنے کے بعد شاہد آفریدی کے انداز میں ہی جشن منایا۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 2009 میں ورلڈ ٹی 20 میں کیوی کھلاڑی اسکاٹ اسٹائرس کا ایسا کیچ پکڑ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اب تک کامیابی کی تلاش میں ہے۔
قلندرز نے ایونٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں اور کسی میں بھی کامیابی نہیں ملی جبکہ بارش کے باعث انہیں ایک پوائنٹ ملا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟