پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کو پہلی کامیابی مل گئی، یونائیٹڈ کو شکست
پی ایس ایل 9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 163 رنز کے تعاقب میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ View this […]
پی ایس ایل 9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 163 رنز کے تعاقب میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
فہیم اشرف 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اعظم خان29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے بھی 27 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 اور شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا تھا۔
رسی وین ڈر ڈوسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاہین شاہ آفریدی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 10 رنز بنا کر رومان رئیس کو وکٹ دے بیٹھے، صاحبزادہ فرحان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
سکندر رضا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شے ہوپ کو 6 رنز پر آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے دو وکٹیں لیں، حنین شاہ اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، شے ہوپ، احسن بھٹی، ڈیوڈ ویزا اور طیب عباس کی واپسی ہوئی ہے۔
شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، جانتا ہوں کہ ایونٹ میں ہماری اچھی پرفارمنس نہیں رہی ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارا کامبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، لاہور کی ٹیم اچھی ہے کوشش ہوگی جیت حاصل کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟