ہاردک پانڈیا اور اہلیہ نتاشا سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ طلاق اور پھر صلح کی خبرو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر اور ان کی سربین اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں آئیں مگر پھر نتاشا نے اپنی اور شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں جس […]

 0  4
ہاردک پانڈیا اور اہلیہ نتاشا سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ طلاق اور پھر صلح کی خبرو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر اور ان کی سربین اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں آئیں مگر پھر نتاشا نے اپنی اور شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ ان کے درمیان طلاق کی خبریں محض افواہ تھیں اور ایسا توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

صارفین کا ماننا ہے کہ ماڈل نتاشا نے ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا اور مبینہ طور پر اپنی علیحدگی کہ جعلی خبریں پھیلائیں اور اس طرح کا تاثر دیا۔ جعلی خبروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جوڑ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر نتاشا نے اپنے پالتو کتے کی تصویر پوسٹ کی، تاہم، جس چیز نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی، وہ نتاشا کا گلابی پانڈا پرنٹ لباس تھا جبکہ کیشن میں انھوں نے لکھا ’بیبی آوارہ پانڈا (وائی)‘، جس سے صارفین کو لگ رہا ہے کہ پانڈیا خاندان میں سب ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق کی خبروں کے ساتھ ساتھ یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ طلاق کے بعد نتاشا شوہر کی 70 فیصد جائیداد کی مالک بن جائیں گی۔

تاہم اسی دوران ہاردک پانڈیا کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو دوبارہ منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ اپنی جائیداد کی تفصیلات سے متعلق اظہار خیال کررہے تھے۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ان کی جائیداد ان کے نام پر نہیں ہے بلکہ انہوں نے اپنی جائیداد والدہ کے نام پر منتقل کی ہوئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow