یشما گِل کو شادی کی 10 ہزار درخواستیں موصول
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل کو ’دل کا رشتہ ایپ‘ پر رشتے کیلئے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق روایتی رشتہ آنٹیوں کے مطالبات سے تنگ آ کر دل کا رشتہ ایپ پر یشما گِل نے اپنا پروفائل بنایا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ کو دنیا بھر سے شادی […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل کو ’دل کا رشتہ ایپ‘ پر رشتے کیلئے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق روایتی رشتہ آنٹیوں کے مطالبات سے تنگ آ کر دل کا رشتہ ایپ پر یشما گِل نے اپنا پروفائل بنایا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ کو دنیا بھر سے شادی کی درخواستیں موصول ہوئیں۔
اداکارہ نے چند روز قتل ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل شوہر تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے 8 لاکھ فیس طلب کی تھی۔
قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 31 سالہ اداکارہ یشما نے اپنے ہونے والے شوہر میں ان خصوصیات کا ہونا لازمی قرار دیا تھا۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں اداکارہ ایک شو کے دوران اپنے ہونے والے شوہر میں خصوصیات کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔
خالہ روحی بانو کے انتقال کا سن کر سکون کا احساس ہوا، فریال محمود
اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟