سنگھم اگین: سلمان خان نے سخت سکیورٹی میں شوٹنگ کا آغاز کر دیا
ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے ہدایتکار روہت شیٹی کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں ’چلبل پانڈے‘ کے کردار کیلیے سخت سکیورٹی میں شوٹنگ کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے آج سخت سکیورٹی میں شوٹنگ شروع کر دی، تاہم اس سے قبل خبر آئی تھی […]
ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے ہدایتکار روہت شیٹی کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں ’چلبل پانڈے‘ کے کردار کیلیے سخت سکیورٹی میں شوٹنگ کا آغاز کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے آج سخت سکیورٹی میں شوٹنگ شروع کر دی، تاہم اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سُپر اسٹار نے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے فلم میں اپنے کیمیو سے انکار کر دیا۔
شوٹنگ کا آغاز ہونے کی خبر کے بعد ثابت ہوا کہ وہ اپنی زبان پر قائم ہیں اور آج ایک نامعلوم اسٹوڈیو میں موجود ہیں۔ سلمان اس بار چھوٹے مگر مستقبل میں بڑے اور مکمل کردار میں نظر آئیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ روہت شیٹی نے حال ہی میں سلمان خان سے ملاقات کی اور ان سے بڑے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔ سُپر اسٹار نے ان سے کہا کہ ’یہ آپ اور اجے دیوگن ہیں۔ آپ دنوں میرے بھائی ہیں اور میرے لیے کیمیو کرنے کی یہی وجہ کافی ہے‘۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سلمان خان ’سنگھم اگین‘ میں ’چلبل پانڈے‘ کے کیمیو کے اپنے وعدے کو پورا کریں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسٹوڈیو کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
سنگھم اگین سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فرنچائز کی تازہ ترین فلم ہے اور اس میں اجے دیوگن اور کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اکشے کمار، رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، کرینہ کپور، ٹائیگر شراف، جیکی شراف اور ارجن کپور بھی نظر آئیں گے۔
سنگھم اگین کا باکس آفس پر کارتک آریان اور ودیا بالن کی فلم ’بھول بھولیا 3‘ سے ٹکراؤ ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟