دانیہ انور چائے پیش نہ کرنے پر جیل چلی گئیں
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3‘ میں اداکارہ دانیہ انور جیل چلی گئیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3‘ میں بادشاہ سلامت عدنان صدیقی ہیں جبکہ اس وقت گھر کے وزیر ارسلان خان ہیں جو امیدواروں کو ٹاسک دیتے ہیں۔ دانیہ انور کو بھی ٹاسک دیا گیا […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3‘ میں اداکارہ دانیہ انور جیل چلی گئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3‘ میں بادشاہ سلامت عدنان صدیقی ہیں جبکہ اس وقت گھر کے وزیر ارسلان خان ہیں جو امیدواروں کو ٹاسک دیتے ہیں۔
دانیہ انور کو بھی ٹاسک دیا گیا کہ آپ کو ناشتے میں لوگوں کو چائے پیش کرنی ہوگی۔
انہوں نے انکار کردیا اور کہا کہ میری کمر میں درد میں کسی کو چائے پیش نہیں کروں گی، یہ ٹاسک دینے سے قبل آپ کو مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا۔
کپتان نے کہا کہ آپ چائے نکال لیں تو دانیہ انور نے کہا کہ چائے سرونگ میں نہیں آتی، میں چائے کسی کو پیش نہیں کرسکتی۔
ارسلان خان نے کہا کہ آپ کو بھاگتے ہوئے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا اب کیوں ہورہا ہے، دانیہ انور ان کی بات ماننے سے انکار کردیتی ہیں اور جیل میں جانے کو ترجیح دیتی ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ مجھے جیل میں ڈال دو، اس کے بعد انہیں تین گھنٹے کے لیے سزا دی جاتی ہے۔
دانیہ انور نے کہا کہ میں ایک دفعہ بھاگی لیکن میں نے کوشش کی آپ میری اس کوشش کو میرے خلاف لے جارہے ہیں، کوئی قانون ہے تو اس کی لاجک تو سمجھو۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟