حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر حسن علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہلیہ سامعہ کے ساتھ دبئی میں پہاڑی مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تصاویر میں ٹی […]

 0  0

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر حسن علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہلیہ سامعہ کے ساتھ دبئی میں پہاڑی مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر میں ٹی شرٹ، جینز اور کیپ پہن رکھی ہے جبکہ سامعہ لال سوئٹر اور لائٹ بلیو جینز میں ملبوس ہیں۔

حسن علی نے کیپشن میں ’پارٹنر، اور دبئی‘ کے ہیش ٹیگز استعمال کیے ہیں۔

قومی کرکٹر نے چند گھنٹوں قبل ہی یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی ان دنوں قومی ٹیم سے باہر ہیں آخری بار انہیں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ صرف ایک میچ کھیل سکے تھے۔

اس سے قبل بھی سامعہ نے شوہر حسن علی اور بیٹی ہیلینا کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow