کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والا شہری گرفتار
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ہماچل پردیش کے شہر منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن میں […]
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ہماچل پردیش کے شہر منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گی۔
اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت نے اپنی امیدوار کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والے 50 سالہ شہری کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو جوہی لال کالونی سے حراست میں لیا جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ملزم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے، ہم نے تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کیا۔
متعلقہ: کنگنا رناوت نے شاہ رخ اور خود کو سپر اسٹارز کی آخری نسل قرار دیدیا
دوسری جانب کنگنا رناوت کے خلاف آٹھ مقدمات درج ہیں تاہم بی جے پی کی حمایت کرنے پر پولیس نے آج تک ان کو گرفتار نہیں کیا۔
کنگنا رناوت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات
1- نغمہ نگار جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جو ممبئی کے اندھیری میں درج ہے۔
2- مصنف آشیش کول نے فلم مانیکرنیکا ریٹرنز دی ’لیجنڈ ڈیڈا‘ کی کہانی چوری کرنے پر کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں بالی وڈ اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔
3- کاسٹنگ ڈائریکٹر ساحل اشرف سید کی شکایت کے بعد باندرہ کورٹ نے کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اداکارہ اور ان کی بہن پر الزام ہے کہ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے اور سوشل میڈیا پر پوسٹس کے ذریعے مہاراشٹر حکومت کا نام بدنام کیا۔
4- کسانوں کی احتجاجی تحریک کے دوران بالی وڈ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر خاتون کسان مہندرا کور کو ’شاہین باغ کی دادی‘ کہہ کر پکارا تھا۔ خاتون کسان نے پنجاب کے بھٹنڈا میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
5- اداکار آدتیہ پنچولی کی اہلیہ زرینہ وہاب نے بھی کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔
6- بی جے پی امیدوار نے ایک انٹرویو میں آدتیہ پنچولی پر بدسلوکی کا الزام لگایا تھا۔ آدتیہ نے اس معاملے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
7- کسانوں کی احتجاجی تحریک کے دوران کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والے کسانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس پر رمیش نائک نے کرناٹک ہائی کورٹ میں بالی وڈ اداکارہ کے خلاف نسل، مذہب اور زبان کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
8- کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کی سیشن کورٹ دندوشی میں بھی مقدمہ درج ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟