شرمین سیگل پر تنقید، ہیرا منڈی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: سبجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل پر ہونے والی تنقید پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سنیہل ڈکشٹ مہرا نے خاموشی توڑ دی۔ شرمین سیگل سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس سیریز میں ’عالم زیب‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تاہم […]

 0  5
شرمین سیگل پر تنقید، ہیرا منڈی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: سبجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل پر ہونے والی تنقید پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سنیہل ڈکشٹ مہرا نے خاموشی توڑ دی۔

شرمین سیگل سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس سیریز میں ’عالم زیب‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تاہم انہیں نہ صرف غیر متاثر کُن اداکاری کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے بلکہ ڈائریکٹر کی بھانجی ہونے پر ’نیپوٹزم‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

’ہیرا منڈی‘ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر سنیہل ڈکشٹ مہرا نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ پر ہونے والی تنقید پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ہر چیز پر رائے ہوتی ہے اور جب آپ عوامی شخصیت ہوتے ہیں تو یہ چیزیں ضرور ہوتی ہیں۔

سنیہل ڈکشٹ مہرا نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا ہے جہاں لوگ اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں جنہیں روکا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے ویب سیریز میں شرمین سیگل کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالم زیب ہیرا منڈی کی بدعنوانی سے محفوظ رہی کیونکہ وہ ملکا جان کی طرح جوڑ توڑ کرنے والی نہیں تھی، عالم زیب ببو جان جیسی خفیہ انقلابی اور سوناکشی سنہا کے کردار کی طرح انتقام سے بھری نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شرمین سیگل کو اپنا کردار بہت باریک بینی سے ادا کرنا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا۔

انٹرویو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ مجھے شرمین سیگل کی اداکاری پر کالز موصول ہو رہی ہیں، لوگوں نے ان کی آواز، لباس اور اداکاری کی خوب تعریف کی۔

اس سے قبل ویب سیریز میں ’ببو جان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے شرمین سیگل پر تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

ادیتی راؤ حیدری کا کہنا تھا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خوفناک چیز ہے، میں جانتی ہوں کچھ لوگ سیریز کو پسند کر رہے ہیں اور کچھ نہیں لیکن ناپسندگی کے اظہار کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ یہ بہت معنیٰ خیز بات ہے، میرے نزدیک یہ مناسب نہیں ہے لہٰذا ایسا نہیں ہونا چاہیے، مجھے نہیں معلوم کہ اور کیا کہنا چاہیے لیکن مجھے اچھا محسوس نہیں ہو رہا۔

’ہیرا منڈی‘ میں شرمین سیگل اور ادیتی راؤ حیدری کے علاوہ سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow