سلمان خان کو ڈائریکٹر نے فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے ڈائریکٹرز کو انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن ایک ہدایت کار ایسے بھی ہیں جنہوں نے انہیں فلم میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلموں کے کامیاب ہدایت کار سورج برجاتیا نے اپنی فلم […]
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے ڈائریکٹرز کو انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن ایک ہدایت کار ایسے بھی ہیں جنہوں نے انہیں فلم میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلموں کے کامیاب ہدایت کار سورج برجاتیا نے اپنی فلم میں سلمان خان کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔
سورج برجاتیا نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اونچائی‘ سے متعلق بتایا کہ وہ اس فلم میں دوسرے اداکاروں کاسٹ کرنا چاہتے تھے اسی لیے سلمان کو کاسٹ کرنے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب سلمان خان کو اونچائی کا پتا چلا تو انہوں نے فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن میں نے کہا کہ یہ فلم دوسرے فنکاروں کے ساتھ بنانا چاہتا ہوں اور کچھ نیا کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے سورج برجاتیا کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
یاد رہے کہ سورج برجاتیا کی فلم ’اونچائی‘ میں امیتابھ بچن، بومن ایرانی، نینا گپتا اور پری نیتی چوپڑا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور فلم 11 نومبر 2022 کو بڑے پردے کی زینت بنے تھی۔
’اونچائی‘ میں تین بوڑھے دوستوں کی کہانی بیان کی گئی تھی جو اپنے چوتھے دوست کی آخری خواہش کو پورا کرنے کے لیے ’ایوریسٹ بیس کیمپ‘ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟