احد رضا میر اور رمشا خان کی تصویر وائرل
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکار احد رضامیر اور رمشا خان کے لندن میں سیر سپاٹوں کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں۔ تاہم اس حوالے […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکار احد رضامیر اور رمشا خان کے لندن میں سیر سپاٹوں کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے رمشا اور احد نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
تاہم اداکارہ رمشا خان متعدد مواقعوں پر احد رضا میر کو صرف انڈسٹری میں اپنا اچھا دوست قرار دے چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں احد رضا میر اور رمشا خان کو لندن میں سڑکوں پر ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا جس نے ایکبار پھر افواہوں کو جنم دیا ہے۔
واضح رہے کہ لندن میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں بھی دونوں نے ساتھ میزبانی کی تھی۔
احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان طلاق کی خبریں کئی عرصے سے گردش کررہی تھیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ احد رضا اور سجل علی 14 مارچ 2020 کو ابوظبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ ان کے درمیان طلاق کی افواہیں مارچ 2022 میں سامنے آئی تھیں۔
علاوہ ازیں رمشا خان کی بات کی جائے تو وہ ابھی تک سنگل ہیں جبکہ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟