ثنا جاوید اور شعیب ملک نے عید کیسے منائی؟ تصاویر وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ عیدالفطر کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ ثنا جاوید کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پیلے رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جبکہ مایہ ناز پاکستانی کرکٹر […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ عیدالفطر کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
ثنا جاوید کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پیلے رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جبکہ مایہ ناز پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سیاہ شلوار قمیض میں نظر آئے۔
تصاویر میں جوڑا ایک دوسرے کو خوشگوار مزاج میں دیکھ رہا ہے۔ ثنا جاوید نے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔
متعلقہ: ثنا جاوید کی شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل
جوڑے کے مداح اور دیگر صارفین تصاویر پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کر کے چاہنے والوں کو سرپرائز دیا تھا۔
اس سے قبل ثنا جاوید نے عمیر جسوال سے شادی کی تھی تاہم ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اُس وقت سامنے آئی تھیں جب عمیر جیسوال اداکارہ کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔
دوسری جانب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے قبل اپریل 2010 میں ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟