اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق بڑی خوشخبری

لاہور: دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم مشن پیرس اولمپکس کیلیے ٹریننگ کرنے جنوبی افریقا روانہ ہوگئے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو جنوبی افریقا بھجوانے کے انتظامات کیے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹار ایتھلیٹ کو ٹریفننگ کیلیے بھجوانے میں خصوصی دلچسپی لی تھی۔ روانگی سے […]

 0  3
اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق بڑی خوشخبری

لاہور: دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم مشن پیرس اولمپکس کیلیے ٹریننگ کرنے جنوبی افریقا روانہ ہوگئے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو جنوبی افریقا بھجوانے کے انتظامات کیے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹار ایتھلیٹ کو ٹریفننگ کیلیے بھجوانے میں خصوصی دلچسپی لی تھی۔

روانگی سے قبل ارشد ندیم نے قوم کے نام پیغام جاری کیا کہ سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم پاکستان کا شکر گزار ہوں، ٹریننگ کیلیے جنوبی افریقا جا رہا ہوں لہٰذا قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقا میں 5 ہفتے ٹریننگ سیشن ہوگا وہاں پیرس اولمپکس کیلیے بھرپور تیاریاں کروں گا، 2 ماہ سے بحالی پروگرام کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کر رہا تھا۔

ارشد ندیم نے ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا تھا۔

گزشتہ ماہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ شہباز شریف نے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے۔

ملاقات میں ارشد ندیم نے بتایا تھا کہ مجھے جنوبی افریقا تربیت کیلیے جانا ہے لہٰذا اگر ویزہ جلد مل جائے تو میرے لیے آسانی ہوگی۔

اس پر وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ویزے کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھ کہ کھیلوں کی ترقی کیلیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow