تارا محمود نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔ شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ تارا محمود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ اداکارہ نے شادی سے متعلق کہا کہ آپ کو میں […]

 0  3
تارا محمود نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ تارا محمود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق کہا کہ آپ کو میں ہنستی کھیلتی بری لگ رہی ہوں۔

شو میں شریک ایک شخص نے پوچھا کہ آپ کے والد سیاست دان ہیں کیا آپ بھی سیاست دان بننا چاہیں گی؟

تارا محمود نے کہا کہ نہیں جس طرح کے حالات چل رہے ہیں میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں تارا محمود نے بتایا تھا کہ انہیں کبھی شادی کی خواہش محسوس نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے خوش قسمت رہی ہوں، مجھے کبھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رہی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ملنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھی، تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی اور جب وہاں سے واپس آئی تو میری اولین ترجیح میرا کیرئیر رہا۔

اداکارہ نے نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہونا چاہیے، کسی کو یہ فیصلہ معاشرے کے دبا ﺅمیں آکر نہیں کرنا چاہیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow