راہا کپور کی تصور لینے کی کوشش پر سونی رازدان نے فوٹوگرافر کیساتھ کیا کیا؟
راہا کپور کی نانی سونی رازدان نے پاپارازی فوٹو گرافرز کی جانب سے نواسی کی تصویر لینے کی کوشش پر فوری طور پر کار کا شیشہ بند کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شام میں کھلی فضا میں سانس لینے لیے راہا کپور اپنی […]
راہا کپور کی نانی سونی رازدان نے پاپارازی فوٹو گرافرز کی جانب سے نواسی کی تصویر لینے کی کوشش پر فوری طور پر کار کا شیشہ بند کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شام میں کھلی فضا میں سانس لینے لیے راہا کپور اپنی نانی سونی رازدان کے ساتھ آؤٹنگ پر نکلی ہوئی ہیں، اس دوران عالیہ بھٹ کی والدہ نے گاڑی کے شیشے بھی نیچے کیے ہوئے تھے تاکہ تازہ ہوا اندر آسکے۔
عالیہ کی ماں اپنی نواسی کو گود میں اٹھا کر گاڑی کے اندر سے ہی باہر کے مناظر دکھا رہی تھیں، سفید ٹی شرٹ اور کھلے بالوں میں راہا بہت پیاری لگ رہی تھی کہ اس دوران اچانک ایک پاپارازی فوٹو گرافر نمودار ہوجاتا ہے اور وہ ننھی راہا کی تصویر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
ایسے میں سونی رازدان فوری طور پر راہا کپور کو کھڑکھی سے پیچھے کرتی ہیں اور اس چہرہ اپنے ہاتھوں سے چھپا لیتی ہیں تاکہ پاپا رازی فوٹوگرافر اس کی تصویر نہ لے سکے۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد، سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ پاپا رازی نہ وہاں بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور سونی کو فوٹوگرافروں سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ اوپر کرنا پڑا۔
ایک صارف نے لکھا کہ راہا کی نانی کو پاپارازی کا یوں آنا اچھا نہیں لگا، ایک شخص نے لکھا کہ کیوں ابھیں پریشاں کرتے ہو جب انکا دل نہیں ہوتا ہے۔
ایک مداح نے لکھا کہ کہاں ہے انسانیت ایک بچہ کچھ دیر تازہ ہوا میں سانس بھی نہیں لے سکتا؟ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سونی کو یہ سب اچھا نہیں لگا مگر پھر بھی کیمرہ ان پر ہے۔
ایک صارف نے افوس کا اظہار کرتے ہوئے شیئر کیا کہ بیچاری کو کار سے اطمینان کے ساتھ باہر دیکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟